بندرگاہ حیفا کے محاصرے کا آغاز

IMG_20250520_001657_046.jpg

یمن کا بڑا اعلان: بندرگاہ حیفا کو نشانہ بنانے کا آغاز، تمام بحری کمپنیوں کو خبردار کر دیا گیا

صنعا – یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ بندرگاہ حیفا کو نشانہ بنانے کی کارروائی کا آغاز ایک گھنٹہ قبل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بحری کمپنیاں اپنی کشتیاں حیفا بندرگاہ پر لنگرانداز کر چکی ہیں یا وہاں کا رخ کر رہی ہیں، وہ یمنی افواج کی جاری ہدایات کو سنجیدگی سے مدنظر رکھیں۔

یحیی سریع نے مزید کہا کہ حیفا کا یہ محاصرہ، اسرائیل کے جنوبی بندر ام الرشرش (ایلات) کے کامیاب محاصرے کے بعد عمل میں لایا گیا ہے، جہاں یمنی حملوں کے باعث بندرگاہ کی سرگرمیاں تقریباً مفلوج ہو چکی ہیں۔

انہوں نے اس اقدام کو غزہ پر اسرائیلی مظالم، مسلسل محاصرے اور فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے کی پالیسی کے خلاف ایک براہ راست جواب قرار دیا۔

یمنی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسرائیل کی جارحیت رک نہیں جاتی، اور آئندہ دنوں میں مزید اقدامات کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے