پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ چین

IMG_20250519_122339_231.jpg

پاکستانی وزیر خارجہ کا چین کا دورہ، تین ملکی اجلاس کی تیاریاں جاری

اسلام آباد/بیجنگ – پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار جنوبی ایشیا میں جاری تازہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ یہ دورہ چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

بیان کے مطابق، فریقین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں دونوں ممالک کی مشترکہ دلچسپی پائی جاتی ہے۔

دوسری جانب، اس دورے کے موقع پر بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا تین ملکی اجلاس منعقد ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، امیر خان متقی، طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ، بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔ یہ اجلاس منگل کو متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس اجلاس سے قبل کابل میں تینوں ممالک کے نمائندہ خصوصی سطح پر ایک اہم ملاقات ہو چکی ہے، جس کا مقصد وزرائے خارجہ کی مشترکہ کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں بدلتے ہوئے حالات اور افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے