گلگت بلتستان میں قوم پرستوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی، ایک اور گرفتار

گلگت بلتستان میں قوم پرست رہنماؤں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گلگت پولیس نے ایک اور قوم پرست ایکٹویسٹ عرفان آزاد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔ دنیور پولیس نے عرفان آزاد کو جوٹیال پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے جہاں پولیس کے مطابق ان کیخلاف دو مقدمات درج ہیں۔ خیال رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی جانب سے گلگت میں گرینڈ قومی جرگہ بلانے کے اعلان کے بعد حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ چند روز قبل عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ سمیت اے اے سی کے کئی دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ ادھر سکردو کھرمنگ میں قوم پرست رہنما شبیر مایار کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔