چمن میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے گلستان میں ایف سی قلعہ کے ساتھ جبار مارکیٹ میں دھماکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے سے ایف سی قلعہ دیوار کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محاصرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کا تھا شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔