قلعہ عبداللہ، جبار مارکیٹ میں دھماکے سے 4 افراد جانبحق، متعدد زخمی

بلوچستان کے علاقے گلستان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں جبار مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جانبحق، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے جبار مارکیٹ کی متعدد دکانیں گرگئیں۔ دھماکے کے باعث کئی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ریاض خان کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد زخمی ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایف سی قلعے کی عقبی دیوار کے ساتھ مارکیٹ بھی ہے۔ دھماکے کے بعد مسلح افراد اور ایف سی اہلکاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔