یمنی فوج کا بیانیہ

IMG_20250516_232356_737.jpg

#یمن #اسرائیل
🔰 اسرائیل پر گزشتہ رات کے میزائل حملے کے بارے میں یمنی مسلح افواج کا بیان

🔹یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یمنی افواج کی میزائل یونٹ نے ایک سپرسانک بیلسٹک میزائل کے ذریعے تل ابیب کے نواحی علاقے میں واقع اللد (بن گوریون) ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا۔

▪️یہ میزائل، خدا کے فضل سے، کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔ اس حملے کے نتیجے میں لاکھوں صہیونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے اور بن گوریون ایئرپورٹ کی سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل ہو گئیں۔

▪️یمنی افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ یہ حملے بن گوریون ایئرپورٹ کی فضائی پروازوں اور بحیرہ احمر و عربی سمندر کے راستے اسرائیلی بندرگاہوں کی بحری آمد و رفت کو روکنے کے لیے جاری رہیں گے، اور جب تک غزہ پر حملے بند اور محاصرہ ختم نہیں ہوتا، یہ کارروائیاں نہیں رکیں گی۔

📊  بن گوریون ایئرپورٹ پر یہ میزائل حملہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف پر 117واں فضائی حملہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے