مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کی کاروائیاں

#فلسطین #اسرائیل
🔰 صہیونی آبادکاروں کا مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملہ
🔹اسرائیلی مخالف کارروائی کے 48 گھنٹے بعد، جو مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے مغرب میں واقع بروقین میں ہوئی تھی، صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی حمایت سے بروقین پر دھاوا بول دیا۔ اس حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے پانچ گھروں پر قبضہ کر کے انہیں فوجی اڈوں میں تبدیل کر دیا۔
🔹بروقین کے علاوہ مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں بھی صہیونیوں کی فلسطینی مخالف کارروائیاں جاری ہیں۔ صہیونی آبادکاروں نے شمال مغربی نابلس کے علاقے بئر المسعودیہ اور مشرقی طولکرم کے علاقے سهل رامین میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ صہیونیوں نے فلسطینی گھروں کو بھی خاصا نقصان پہنچایا۔