ایک اور اسرائیلی کو ایران کے لئے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر لیا

📌شاباک کا دعویٰ: ایک اسرائیلی کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
صہیونی ریاست کی داخلی سلامتی ایجنسی (شاباک) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک شخص کو ایران کے مفادات کے لیے سیکورٹی خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اس خبر کے ساتھ رپورٹ کیا کہ شاباک نے جس شخص کو "ایران کے مفادات کے لیے سیکورٹی خلاف ورزیوں کے شبہ میں” گرفتار کیا ہے، وہ ایک اسرائیلی ہے اور اس نے وہ معلومات فراہم کی ہیں جو صہیونی ریاست کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
شاباک نے ابھی گرفتار شدہ کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
شاباک کے یہ دعوے نئے نہیں ہیں اور صہیونی سکیورٹی حکام وقتاً فوقتاً ایران کے لیے جاسوسی کے بہانے اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کرتے ہیں تاکہ اپنی ناکامیوں کو چھپایا جا سکے اور اندرونی معترضین کی توجہ ہٹائی جا سکے۔