آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی سے بھارتی مسلح افواج میں دراڑیں

OIP.jpeg

بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست نے نہ صرف بھارتی عسکری قیادت کی پیشہ وارانہ اہلیت پر سوالات اٹھا دئیے ہیں بلکہ اس نے ہندوستان کے اندرونی تضادات اور نسلی تعصبات کو بھی بے نقاب کر دیا ہے اوربھارت اپنے ہی فوج کے جوانوں پر شکوک شہبات کا شکار ہے۔
جس جنگ میں میں سکھ خون کے ساتھ لڑا، اسی پر تم شک کر رہے ہو یہ الفاظ تھے بھارتی ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے، جب نریندر مودی کی ہائی کمان میٹنگ میں اجیت ڈوول نے ان کی وفاداری پر سوال اٹھا دیا۔بھارتی اہم ترین ذرائع کے مطابق امر پریت سنگھ غصے سے لال ہو گئے اور شدید غم و غصے کے عالم میں جواب دیا اور میٹنگ ایک تلخ ماحول میں ختم ہوئی، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی عسکری اداروں میں اعتماد کا شدید فقدان پیدا ہو چکا ہے اور بھارتی فوج کے وہ لوگ جو اپنا خون دے کے بھارت کو اس مقام تک لائے آپ ان پر شک کر رہے ہیں یہ ہر اس فوجی جوان فوجی افسر کے جذبات ہیں جو ہندو نہیںہے وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ بھارت کیا صرف ہندووں کی ریاست ہے پاکستان کے کامیاب’’ آپریشن بنیان المرصوص‘‘ نے بھارتی فوج کو صرف میدان جنگ میں شکست نہیں دی، بلکہ اس شکست نے بھارت کے نسلی، مذہبی اور قومی تضادات کو ابھار کر رکھ دیا ہے۔ سکھ اور مسلم افسران کو اب ’’غیر وفادار‘‘ اور ’’غیر ملکی‘‘ سمجھا جا رہا ہے۔ جنگیں صرف میدان میں نہیں ہاری جاتیں ہارنے کے بعد کے خوفناک اثرات ملکوں کا جغرافیائی تبدیل کر دیتے ہیں روس میدان میں تو ہارو مگر اپنی جغرافیائی حدود بھی قائم رکھنے میں ناکام رہا مگر اسکے بعد پیوٹن نے سنبھالنے کے لیے بھی دن رات ایک کیا ہے اور دنیا میں اپنی پالیسیز بدل کے رکھ دیں۔
کرنل صوفیہ قریشی کوبی جے پی کے اہم لیڈر وجے شاہ نے بھرے مجمع میں پاکستانی بہن کہا گیا اور اب ایئر چیف مارشل امر پریت کو بھارت سے الگ سمجھا جا رہا ہے یہ محض واقعات نہیں، یہ ایک خطرناک رجحان ہے جو بھارت کی وحدت کو پارہ پارہ کر رہا ہے ہم ہر اْس سکھ فوجی کی تنخواہ ادا کریں گے جسے عدالتِ مارشل کا سامنا کرنا پڑے گا گورپت ونت سنگھ، جسٹس فار سکھ انہوں نے دنیا بھر کے سکھوں سے اپیل کی کہ وہ خالصتان ریفرنڈم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ بھارتی سیکیورٹی ادارے سکھ فوجیوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں، جبکہ آسام، میزورم اور دیگر ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں پہلے ہی زور پکڑ چکی ہیں مودی اب اس پاگل گید ڑ کی طرح بڑھکیں لگا رہا ہے جو اپنے ہی کھیت کو پرباد کر رہا ہے اور بڑھکیں لگانے میں اس حد تک مصروف ہیں کہ اس کے نقصانات کا بھی احساس نہیں رہا کہ بھارت جس کو چمکتا دمکتا بھارت بنانے میں کئی دہایاں لگ گئیں وہ اسی بھارت کو کھنڈر میں تبدیل کرنے کا آغاز کر رہا ہے آدم پور ایئربیس کے دورے کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور بڑھکیں بھارتی فوج  کے حوصلے کی وجہ سے آج آپریشن سندور کی گونج دنیا کے ہر کونے میں سنائی دے رہی ہیں۔
پاکستان کی دہائی کے بعد بھارت نے صرف اپنی فوجی کارروائی کو روکا ہے، اگر پاکستان نے پھر سے دہشتگرد سرگرمیاں دکھائیں تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دینگے۔ دہشتگردوں کے خلاف بھارت کی لکشمن ریکھا اب ایک دم واضح ہو چکی ہے۔ اب کوئی دہشتگرد حملہ ہوا تو بھارت جواب دے گا اور پکا جواب دے گا۔ ہم نے سرجیکل سٹرائک، ایئر سٹرایک کی ، اب آپشریشن سندور بھارت کا نیو نارمل ہو گا بھارت نے تین باتیں  واضح کر دی ہیں دہشتگرد حملہ ہوا تو ہم اپنے طریقے سے اپنی شرطوں پر اپنے وقت پر جواب دینگے۔ بھارت کوئی بھی نیوکلیئر بلیک میل نہیں سہے گا۔ ہم دہشتگردوں کی سرپرست پاکستانی سرکار اور دہشتگرد کے آقائوں کو الگ الگ نہیں دیکھیں گے۔ دنیا بھی بھارت کے اس نئے روپ کو سمجھ رہی ہے۔ پاکستانی فوج کو بتا دیا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی ٹھکانہ نہیں جہاں بیٹھ کر دہشتگرد چین کی سانس لے سکے۔ ہم گھر میں گھس کر ماریں گے اور بدلے کا ایک موقع تک نہیں دیں گے۔ جب ہماری عورتوں کا سندور چھینا گیا تو ہم نے دہشتگردوں کے پھن کو انکے گھر میں گھس کر کچل دیا وہ بزدلوں کی طرح چھپتے رہے لیکن وہ بھول گئے کہ جن کو انھوں نے للکارا وہ بھارت کی فوج ہے۔ ہم نے انھیں سامنے سے حملہ کر کے مارا، دہشتگردی کے سب بڑے ٹھکانوں کو مٹی میں ملا دیا۔ نو ٹھکانے تباہ ہوئے۔ سو سے زیادہ دہشتگردوں کی موت ہوئی۔دہشتگردی کے سہولت کاروں کو پتہ چل گیا ہے کہ بھارت کی طرف نظر اٹھانے کا انجام تباہی ہو گا،خاتمہ اور مکمل خاتمہ ہو گا۔ جس پاکستانی فوج کے بھروسے یہ دہشتگرد بیٹھے تھے، بھارت کی فوج، ایئر فورس اور بھارت کی نیوی نے اس پاکستانی فوج کو بھی دھول چٹا دی ہے۔بھارت کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔ آپریشن سیندور سے فوج نے بھارت کا نام روشن کیا ہے۔ بھارت کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے ۔
فوج نے بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے، بھارت کی خود مختاری کو نئی اونچائی دی۔ فوج نے وہ کیا جو تصور کے قابل بھی نہیں۔ ہماری ایئرفورس نے پاکستان میں اتنا ڈیپ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ٹارگٹ کیا اور بیس پچیس منٹ کے اندر ان ٹھکانوں کو پن پوائنٹ ٹارگٹ کو ہٹ کرنا یہ صرف ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس فوج ہی کر سکتی ہے بھارتی فوج کی سپیڈ اور پرسیشن اس لیول کی تھی کہ دشمن ہکا بکا رہ گیا۔ پاکستان کو پتہ ہی نہیں چلا کہ کب اسکا سینہ چھلنی ہو گیا۔ ہمارا مقصد پاکستان کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ہٹ کرنے کا تھا لیکن پاکستان نے اپنے مسافر طیاروں کو سامنے کر کے سازش رچائی۔ سویلین ایئرکرافٹ سامنے لے آئے تھے مگر بھارتی فوج نے بہت دھیان سے اور محتاط طریقے سے جس طرح سویلین ایئرکرافٹ کو نقصان پہنچائے بغیر کام کر کے دکھایا اس کا جواب نہیں ہے۔ آپریشن سیندور سے بوکھلائے دشمن نے اس ایئربیس کے ساتھ ہمارے کئی ایئر بیسز پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مگر پاکستان کے ناپاک ارادے ہر بار ناکام ہو گئے۔
پاکستان کے ڈرون، یو اے وی، طیارے اور میزائل ہمارے بہترین ایئر ڈیفنس کے سامنے ڈھیر ہو گئے۔ بھارت کے ہر ہر فضائی جنگجو کی میں تعریف کرتا ہوں۔ بھارتی نے واقعی بہت شاندار کام کیا ہماری افواج کی کوآڈینیشن شاندار تھی۔ نیوی نے سمندر پر اپنا دبدبا بنایا، سینا نے سرحد پر مضبوطی دی اور بھارتی ایئر فورس نے حملہ بھی کیا اور دفاع بھی۔ بی ایس ایف و دیگر سیکورٹی فورسز نے ناقابل یقین صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ میڈ ان انڈیا پلیٹ فارم کو ایس فور 400 جیسے جدید ڈیفنس سسٹم نے بھرپور مضبوطی دی ہے۔ پاکستان کی لاکھ کوشش کے باوجود ہمارے ڈیفنس انفراسٹرکچر پر آنچ تک نہیں آئی۔آج ہمارے پاس نئی اور قدیم ٹیکنالوجی کا ایسا امتزاج ہے جسکا پاکستان مقابلہ نہیں کر سکتا۔ گذشتہ برسوں میں ہماری افواج کے پاس دنیا کی سب سے جدید ٹیکنالوجی پہنچی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ چیلنجز بھی اتنے ہی بڑے ہوتے ہیں مگر فوج نے ٹیکٹ کو ٹیکٹک سے جوڑ کر دکھا دیا ۔ فوج نے ثابت کر دیا کہ وہ اس گیم میں دنیا میں بہترین ہے۔ بھارت کی فضائی فوج صرف ہتھیاروں سے نہیں ڈرونز اور ڈیٹا سے بھی لیس ہے۔ہمیں لگاتار مستعد رہنا ہے، تیار رہنا ہے اور دشمن کو یاد دلاتے رہنا ہے کہ یہ نیا بھارت ہے یہ بھارت امن چاہتا ہے مگر اگر انسانیت پر حملہ ہوتا ہے تو یہ بھارت جنگ کے محاذ پر دشمن کو مٹی میں ملانا بھی اچھی طرح جانتا ہے۔ آپریشن سندور کا ایک ایک پہلو بھارت کی افواج کی مضبوطی اور عزم کی گواہی دیتا ہے۔ بھارت بدھ کی بھی دھرتی ہے اور گورو گوبند سنگھ جی کی بھی دھرتی ہے۔ ہمارا مقصد اپنے ملک اور دھرم کے لئے ہتھیار اٹھانا ہے۔آپریشن سندور صرف فوجی مہم نہیں ہے، یہ بھارت کی نیت، پالیسی اور فیصلہ کن صلاحیت کا مظہر ہے ہمارے ڈرونز ہمارے میزائل ان کے بارے میں سوچ کر پاکستان کو کئی دن تک نیند نہیں آئے گی۔
میں آپ فوجیوں کے درشن کرنے کے لئے یہاں پہنچا ہوں آج سے ان گنت دہائیوں بعد بھی جب بھارت کا ذکر ہو گا تو سب سے اہم ذکر فوج اور بھارتی فوجیوں کا ہو گابھارتی فوج دیش کی آنے والی نسلوں کیلئے نئی مثال بن گئی ہے ایئر فورس، نیوی اور بھارتی فوج کے جانبازوں کو سیلوٹ کرتا ہوں اس آپریشن میں ہر بھارتی شہری آپکے ساتھ کھڑا رہا، انکی دعائیں آپ کے ساتھ رہیں،میں فخر کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ سبھی اپنے مقاصد پر بالکل کھرے اترے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگرد ٹھکانوں اور ان کے ایئربیسز ہی تباہ نہیں ہوئے۔ ان کے ناپاک ارادوں کی بھی شکست ہو گئی ہے۔ہمارے فوجی جوانوں نے ہمرا سر فخر سے اونچا کر دیا یہ بھارت کے مضبوط زمینی اور فضائی دفاع کی علامت بن چکا ہے۔ مین پاور کے ساتھ مشین کا کورآڈینیشن بھی بہترین رہا۔
اس موقع پر مودی یہ بھول گئے کہ عالمی میڈیا اور ٹرمپ ریاض میں کیا کہ رہے ہیں اور وہ بھول گے کے دنیا پاکستان کی حکمت عملی اور جنگ کی صلاحیتوں کے بارے میں اور بھارت کی عبرتناک شکشت  پر غور کر رہی ہے،پاکستان کی بھارت کے خلاف ہائبرڈ حکمت عمل  بھارتی اخبار "انڈین ایکسپریس” کے خصوصی نمائندے، مکیش رنجن نے اپنی رپورٹ میں یہ بتایا کہ پاہلگام حملے کے بعد، پاکستان اور دیگر ممالک سے منسلک APT گروپوں نے 1.5 ملین سائبر حملے بھارت کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں "ڈانس آف ہلری” جیسے مال ویئر استعمال ہوئے۔بھارت کا اعتراف پاکستان کی بڑے پیمانے پر سائبر حملوں میں کامیابی کو اجاگر کرتا ہے، جو سائبر ڈومین کے پہلے بڑے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے اور جنگ کے میدان کو ڈیجیٹل طور پر وسیع کرتا ہے پاکستان نے سائبر حملوں کو جنگ کی نئی حکمت عملی کے طور پر متعارف کرایا ہے، جس سے جنگ کے میدان کو ڈیجیٹل ڈومین میں پھیلایا گیا ہے۔ دنیا نے سائبر ڈومین کے پہلے اہم استعمال کا مشاہدہ کیا، جو جدید جنگ کے ایک نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔ پاکستان کے حمایت یافتہ APT گروپوں نے پاہلگام کے بعد بھارت کے انفراسٹرکچر پر 1.5 ملین سائبر حملے کیے، جو سائبر حملوں کو جنگ کی نئی حکمت عملی کے طور پر اجاگر کرتے ہیں۔
سائبر آپریشنز ایک جسمانی دہشت گرد حملے کے ہم آہنگ تھے، جو سائبر ڈومین کے پہلے اہم استعمال کی نشاندہی کرتے ہیں اور پاکستان کی ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کو ظاہر کرتے ہیں۔
’’ڈانس آف ہلری‘‘ اور ’’کالز فرام ملٹری‘‘ جیسے مال ویئر نے بھارتی دفاعی اہلکاروں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی سائبر حکمت عملی میں انٹیلی جنس جمع کرنے اور بیانیہ کی ہیرا پھیری پر توجہ مرکوز کی۔ 99.99% حملوں کو ناکام بنانے کے باوجود، بھارت کا ردعمل زیادہ تر ردعمل پر مبنی تھا جس سے خطرے کی پیشگی شناخت، سائبر سیکیورٹی کی تیاری اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی سائبر صلاحیتوں کا مقابلہ کرنے میں کمی ظاہر ہوئی۔ خراب سائبر سیکیورٹی حفظان صحت، غیر مربوط ڈھانچہ، اور مرکزی سائبر کمانڈ کی کمی نے بھارت کو مال ویئر حملوں کے لیے حساس بنا دیا۔ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے 70% پاور گرڈ کو ناکام بنایا، جو پاکستان کی طاقتور سائبر اسٹرائیک کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور جنگ میں سائبر ڈومین کی بڑھتی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
مودی جی کچھ اور دیکھنا ہے تو عالمی رہنماوں کے رد عمل پر غور کے بعد بولیے گا جتنا ذلیل آپکو بھارتی میڈیا نے کیا ہے اس کی مثال۔ دنیا میں اور کہیں نہیں ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے