پابندیاں ہٹانے کے بعد سوریہ سے کیے گئے مطالبات

🔹اطلاعات کے مطابق، ٹرمپ نے الجولانی سے ملاقات کے دوران درج ذیل موضوعات پر گفتگو کی:
- سوریہ کو "ابراہیمی معاہدے” میں شامل کرنا (یعنی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کی کوشش)
- سوریہ میں موجود غیر ملکی دہشت گردوں کے مسئلے کا حل نکالنا
- فلسطینی گروہوں کو سوریہ سے نکالنا
- امریکہ اور بین الاقوامی اتحاد کو داعش کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنا
- شمال مشرقی سوریہ میں قیدخانوں کی ذمہ داری اور انتظام سنبھالنا
یہ تمام نکات خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ممکنہ نئی حکمت عملی اور بشار الاسد مخالف عناصر کی جانب جھکاؤ کی نشان دہی کرتے ہیں۔