142 ارب ڈالر کا معاہدہ

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 142 ارب ڈالر کا فوجی معاہدہ
🔻وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ریاض اور واشنگٹن نے منگل کے روز ایک بے مثال دفاعی معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جس کی مالیت 142 ارب ڈالر ہے۔ اس میں جدید امریکی فوجی سازوسامان کی فراہمی اور سعودی افواج کی جامع تربیت شامل ہے۔
🔻یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ریاض میں ملاقات کی۔ ٹرمپ اس دورے کو "خلیج فارس کا تاریخی سفر” قرار دے رہے ہیں، اور اسی موقع پر دونوں ممالک نے ایک اسٹریٹجک تعاون کا معاہدہ اور متعدد یادداشتِ تفاہم (MoUs) پر دستخط کیے۔
🔻خبر رساں ادارے رائٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ دونوں ممالک کے درمیان ایف-35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی بات چیت ہوئی ہے، جنہیں لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے۔
🔻ٹرمپ آج اپنے خلیجی دورے کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت پہنچے، ان کے ہمراہ ممتاز کاروباری شخصیات بھی تھیں، جن میں ایلان مسک بھی شامل ہیں۔