مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ آمد، دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد کانفرنس میں شرکت کرینگے

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان آج دو روزہ دورے پر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق وہ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے "دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد کانفرنس” میں شرکت کے لئے کوئٹہ آئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے کوئٹہ ایرپورٹ پہنچنے پر ایم این اے مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عبدالواسع، اراکین بلوچستان اسمبلی اصغر ترین، زابد ریکی اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں دفاع پاکستان اور اسرائیل مردہ باد جلسہ سے خطاب کریں گے۔