گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

n01208590-b-1.jpg

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ قتل کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر رہی ہے اور ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان امن و امان کے قیام کے لئے پرعزم ہے اور ایسے بزدلانہ اقدامات سے ریاست کے عزائم کمزور نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے