طرابلس میں فوجی آپریشن ختم

📌 لیبیا: طرابلس میں فوجی آپریشن ختم، ابوسلیم پر مکمل کنٹرول حاصل
وزارت دفاع برائے حکومتِ وحدت ملی لیبیا نے اعلان کیا ہے کہ طرابلس میں جاری فوجی کارروائی ختم ہو چکی ہے اور دارالحکومت کے حساس علاقے ابوسلیم پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔
یہ اعلان حالیہ شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں مختلف ملیشیاؤں کے درمیان خونریز تصادم ہوا تھا۔ ابوسلیم وہی علاقہ ہے جہاں غنیوہ گروہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا۔