ایرانی صدر کا بیان

پزشکیان: مذاکرات مکمل رہبر معظم کی ہدایت میں ہوں گے؛ اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مگر کشیدگی بھی نہیں چاہتے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا:
مذاکرات مکمل طور پر رہبر معظم انقلاب کی ہم آہنگی سے انجام پائیں گے۔
ہم اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، لیکن ساتھ ہی ہم تنازع اور کشیدگی بھی نہیں چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا:
ہم نے قوم کی زندگی اور معیشت کو مذاکرات سے مشروط نہیں کیا اور نہ ہی کریں گے۔
مسائل کا حل آسان نہیں، مگر قومی یکجہتی، عوام کی حمایت اور نمائندوں کے تعاون سے اس مشکل راستے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
صدارت کی ذمہ داری کو میں الٰہی امانت سمجھتا ہوں، جو صرف عوام کی خدمت کے لیے ہے۔
کوئی فیصلہ عوامی رائے اور اجتماعی رضامندی کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔