عراق میں امریکی مشکوک سرگرمیاں

📷 ایک امریکی ہیلی کاپٹر Sikorsky HH-60L Black Hawk بغداد کے سفارتی معاونت مرکز (BDSC) سے چند لمحے قبل بغداد ایئرپورٹ سے الانبار صوبے میں واقع عین الاسد بیس کی جانب روانہ ہوا۔
🔹 عراق میں حالیہ امریکی سرگرمیاں خاصی قابل توجہ بن گئی ہیں۔ پچھلے ہفتوں کے دوران، BDSC سے تعلق رکھنے والے دو امریکی Black Hawk ہیلی کاپٹر نجف ایئرپورٹ پر اترے، جہاں امریکی اہلکار کیمروں کے ساتھ ایئرپورٹ کے ہال، داخلی و خارجی راستوں، ملحقہ کمروں حتیٰ کہ بیت الخلاء کی بھی عکس بندی کرتے نظر آئے۔
🔹 حالیہ دنوں میں مزاحمتی ذرائع نے بغداد میں امریکیوں کی مشکوک سرگرمیوں کی خبریں دی ہیں، جن میں حساس اور اہم مقامات کی فوٹوگرافی بھی شامل ہے۔
👈 امریکہ کے ماضی اور داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کے ساتھ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ معلومات اگر کسی دہشتگرد یا ایجنٹ کے ہاتھ لگیں تو عراق کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے۔ نیز عراق کی مزاحمتی تنظیموں کے خطے میں کردار کو دیکھتے ہوئے، امریکیوں کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی بعید از قیاس نہیں۔