طین نے نئے ہائپر سونک میزائل کی رونمائی کر دی

IMG_20250511_040018_897.jpg

چین نے 20 ماخ رفتار رکھنے والے ہائپر سونک ہتھیار کی رونمائی کر دی

چینی فوج کے محققین نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئی ہائپر سونک ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے میزائل بنا چکے ہیں جو خلا یا مختلف پلیٹ فارموں سے فائر ہو کر دنیا کے کسی بھی حصے کو صرف 30 منٹ میں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ میزائل "ری انٹری گلائیڈرز” (RGVs) کہلاتے ہیں، جو ایرودینامک ڈیزائن کے حامل ہوتے ہیں اور بلند فضاؤں میں انتہائی تیز رفتاری (تقریباً 21 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ پیچیدہ اور شدید موڑ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل انتہائی کم وقت میں سمت تبدیل کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ دشمن کے دفاعی نظاموں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

تاہم، رپورٹ میں ان میزائلوں کی ایک بڑی کمزوری کا بھی ذکر ہے:
ان کی انفراریڈ سگنیچر (گرمائش کا نشان) بہت زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں طویل فاصلے سے بھی ٹریک کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے