شامی نئی حکومت کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ

اسرائیل اور شام کے درمیان ابوظہبی میں تین خفیہ مذاکراتی دور
🔻اسرائیلی ذرائع ابلاغ، خصوصاً روزنامہ یدیعوت آحارانوت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اور شامی حکام کے درمیان ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں تین خفیہ مذاکراتی ادوار منعقد ہوئے ہیں۔
🔻اسرائیلی وفد میں دو سینیئر سیکیورٹی شخصیات شامل تھیں، جبکہ شامی وفد تین افراد پر مشتمل تھا جو کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔
🔻شامی وفد نے اسرائیلی افواج کی شامی سرزمین پر سرگرمیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، اگرچہ انہوں نے ان علاقوں کے "اشغال” کو موضوع نہیں بنایا۔ انہوں نے احمد الشرع کو داخلی نظام مستحکم کرنے کے لیے مہلت دینے پر زور دیا۔
🔻اسرائیلی وفد نے واضح کیا کہ وہ شام میں دروزی برادری کو کسی بھی قسم کے نقصان کو برداشت نہیں کریں گے اور دروزیوں کو اپنے "خونی بھائی” سمجھتے ہیں۔
🔻مزید یہ کہ اطلاعات کے مطابق، یورپ میں بعض بین الاقوامی کانفرنسوں کے حاشیے میں اسرائیلی ماہرین اور احمد الشرع کے مشیروں و شامی وزیر خارجہ کے درمیان بھی غیررسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔