بھارتی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے پر پاک فوج کو حریت رہنمائوں کی مبارکباد

n01208086-b.jpg

۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کی قیادت نے بھارتی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر معصوم اور نہتے عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنونیر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری پرویز احمد شاہ، سینئر حریت رہنما محمود احمد ساغر اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے پر پاک فوج کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن ”بنیان مرصوص” کو کامیابی سے ہمکنار کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے بہادر جوانوں نے دشمن کی جارحیت کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ پوری دنیا میں اپنی بے مثال طاقت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاک افواج نے بروقت جرات مندانہ اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے