آپریشن بنیان مرصوص، ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ سمیت 30 بھارتی اہداف تباہ

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بھارت کے خلاف "آپریشن بنیان مرصوص” شروع کردیا اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 10 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص” کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔ پاکستان نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فوج کی تنصیبات پر حملے کیے، پاکستان کے فتح میزائلوں کے حملوں کے بعد بھارت کی ادھم پور ایئربیس تباہی کے مناظر پیش کرنے لگی۔
پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔ پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ سکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بھارت کو اس کے جارحانہ عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے۔ واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی حالیہ کارروائیوں کے بعد پاکستان کے جواب کے لیے تیار رہے، بھارت نے پاکستان میں 3 ائیربیسز پر میزائل داغے جسے ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دیا اور پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، پاکستان کے پاس میزائل حملوں کے الیکٹرونک شواہد موجود ہیں کہ یہ میزائل کہاں سے داغے گئے۔
اطلاعات کے مطابق سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیڈ بجلی گرڈ کو ناکارہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پورے بھارت میں اندھیرا چھا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کے ادھم پور ایئربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو تباہ کردیا گیا۔ سکیورٹی زرائع کے مطابق سری نگر میں ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا، سری نگر ائیربیس پر 20 بھارتی فوجی جہنم واصل کردیئے گئے۔ چندی گڑھ میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، چندی گڑھ میں 20 بھارتی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، پورے شمالی ہندوستان میں وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سپلائی ڈپو "اڑی” کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھارتی کے ادم پور ایئربیس کو میزائلوں سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی اسٹوریج کو تباہ کر دیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔
پاکستان نے بھارت کی ہندوتوا چالاکی پر کاری وار کیا ہے، بھارتی پنجاب میں سکھوں، پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغنے والی ایئر فیلڈ کو بھی تہس نہس کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آدم پور سے امرتسر میں سکھوں پر پاکستان اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا۔ پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ براہموس اسٹوریج سائٹ نگروٹا کو بھی تباہ کر دیا گیا، بھاری نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری بھی تہس نہس کر دی گئی، پاک فوج نے آدم پور ائیر فیلڈ کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کے خلاف ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا