ٹرمپ کی جنگ بندی کے لئے درخواست

ٹرمپ کی ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی درخواست
امریکی صدر (ٹرمپ) نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے درمیان 30 روزہ جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر روس جنگ بندی پر آمادہ نہ ہوا، تو کریملن کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اسی دوران، امریکہ کے نائب صدر جی ڈی ونس نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر کیف اور ماسکو کے درمیان امن مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوئی، تو واشنگٹن شاید ان مذاکرات سے دستبردار ہو جائے گا۔