بھارت نے کراچی پورٹ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرکے حملے کی جھوٹی خبر دی، ترجمان کے پی ٹی

n01207692-b.jpg

بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بھی عوام اور میڈیا کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا، کراچی پورٹ بالکل محفوظ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے