نیتن یاہو کی ناامیدی

نتن یاہو نے انصاراللہ اور ٹرمپ کے معاہدے کے بعد مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اپنی خواہشات کم کر دیں
🔻اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو نے امریکہ اور انصاراللہ یمن کے درمیان معاہدے کے بعد اعتراف کیا ہے کہ "مشرقِ وسطیٰ کو بدلنے” کا مشن اب اس کے لیے مشکل ہو چکا ہے۔
🔻یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اپنے دیرینہ اتحادی امریکہ کی جانب سے "تنہا چھوڑے جانے” پر غصے کا شکار ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نتن یاہو نے اپنے علاقائی عزائم میں پسپائی اختیار کی ہے۔
🔻عبرانی اخبار "ہارٹز” نے بھی ایک اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام نہ صرف عسکری شکست کی علامت ہے، بلکہ انصاراللہ کی جانب سے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنائے جانے کا نتیجہ بھی ہے۔