سکردو میں ریسکیو سروس ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 اسکردو کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اسکردو اسلام الدین نے اچانک گمبہ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کا دورہ کیا تاکہ ریسکیو اہلکاروں کی تیاری اور موجودگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے تمام اسٹیشنز کو ہدایت جاری کی کہ موجودہ نازک حالات میں ہمہ وقت الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں۔ اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر نے واضح طور پر اعلان کیا کہ تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔