آذربائیجان اور اسرائیل کے تعلقات

IMG_20250508_023907_079.jpg

🔴 آذربائیجان اور اسرائیل کے تعلقات اسٹریٹجک مرحلے میں داخل

➖ آذربائیجان میں تعینات نئے اسرائیلی سفیر نے مقبوضہ فلسطین کے شہر عکّا میں واقع "گھرِ آذربائیجان” کا دورہ کیا اور دونوں اقوام کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیا۔

➖ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دورے کے دوران نحمیا شیرین میکائیلی، جو "گھرِ آذربائیجان” کے سربراہ ہیں، نے آذربائیجان اور یہودی عوام کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ آذربائیجان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں یہود دشمنی کبھی جڑ نہیں پکڑ سکی۔

➖ میکائیلی نے زور دیا کہ یہ باہمی احترام اور دوستی کا ماحول حیدر علی‌اف کی کوششوں کا نتیجہ ہے، اور موجودہ صدر الہام علی‌اف کی قیادت میں مزید مضبوط ہوا ہے۔ ان پالیسیوں نے اسرائیل اور آذربائیجان کے تعلقات کو ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک پہنچایا ہے۔

➖ اسرائیلی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید گہرے اور وسیع ہوں گے، جو کہ مشترکہ اقدار اور علاقائی سلامتی، توانائی تعاون اور بین الثقافتی مکالمے جیسے اسٹریٹجک مفادات کا عکس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے