مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

بھارت کے میزائل حملوں کے بعد مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔مظفرآباد کے علاقہ شنوائی نالہ سے 2 بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔