بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، 8 پاکستانی شہید 35 زخمی ہیں، احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان پر 4 حملے کیے، مسجد سبحان پر حملے میں بچی سمیت 4 شہید، 31 زخمی ہوئے، مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں بچی زخمی اور مسجد شہید ہوگئی۔
ترجمان نے بتایا کہ کوٹلی میں مسجد عباس پر حملہ کیا گیا، حملے میں 16 سالہ لڑکی اور بچہ شہید ہوا، مریدکے میں مسجد پر حملہ ہوا، ایک شہید، ایک زخمی، 2 لاپتہ، سیالکوٹ میں گاؤں پر 2 گولے گرے، کوئی نقصان نہیں ہوا، شکرگڑھ پر 2 حملے ہوئے، ڈسپنری کو معمولی نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم نے کنٹرول لائن پر گذشتہ روز عالمی میڈیا کا دورہ کرایا، عالمی میڈیا کو آج مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بھارت نے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا، عالمی میڈیا کو ان جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔