ایل او سی، بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ

n01207178-b.jpg

پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ اس سے قبل پاک افواج نے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں دشمن کی ایک اور پوسٹ تباہ کر دی ہے، اس سے پہلے پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ تباہ کی تھی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی چھتری اور گفدار پوسٹ تباہ کی گئی، اس کے علاوہ بھی ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے