امریکہ کا تیسرا جنگی طیارہ تباہ

🔻 بحر احمر میں امریکہ کا تیسرا F/A-18 جنگی طیارہ مار گرایا گیا
🔸یمن کے ساتھ جاری لڑائی میں امریکی فضائی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، اور امریکی فوج نے بحر احمر میں ایک اور F/A-18 جنگی طیارے کی تباہی کا اعتراف کیا ہے۔
▪️امریکی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ ایئرکرافٹ کیریئر "ہیری ایس ٹرومین” سے اڑا تھا اور یمنی میزائل و ڈرون حملے کو روکنے کی کوشش میں گر کر تباہ ہو گیا۔
▪️حادثے کے دوران ایک پائلٹ اور افسر محفوظ طریقے سے ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہوئے، جبکہ امریکی بحریہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ طیارے کا ملبہ تاحال برآمد نہیں کیا جا سکا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کی بازیابی ممکن نہیں ہوگی۔
📊 یہ F/A-18 تیسرا امریکی جنگی طیارہ ہے جو یمن کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں تباہ کیا گیا ہے۔