امریکہ و یمن معاہدہ کی تفصیل

عبدالسلام نے امریکہ کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات بیان کر دیں
🔻 محمد عبدالسلام، صنعا حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات بتا دیں۔
🔻 انہوں نے کہا کہ صنعا کا موقف غزہ کی حمایت کے حوالے سے پہلے جیسا ہی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بلکہ امریکہ نے اپنا موقف تبدیل کیا ہے۔ عبدالسلام نے واضح کیا کہ یمن کی کارروائیاں غزہ کی حمایت میں جاری رہیں گی۔
🔻 انہوں نے مزید کہا: امریکہ نے خود کو اسرائیل کی حمایت میں شامل کیا اور ہم نے اسی پر ردعمل دیا۔ ہمارا فلسطین اور غزہ کے لیے موقف اٹل ہے اور بدلے گا نہیں۔
🔻 انہوں نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے عمان کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا: امریکہ کے بیانات ان کی کمزوری اور بے بسی کو ظاہر کرتے ہیں، کیونکہ وہ اسرائیلی بحری جہازوں کی حفاظت میں ناکام رہے۔
🔻 عبدالسلام نے کہا: غزہ کی حمایت میں ہمارا عزم اور بھی مضبوط ہو گیا ہے، کیونکہ امریکہ کا حملہ صرف اسرائیل کی خاطر تھا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکہ سے ہونے والی ابتدائی مفاہمت کا غزہ سے متعلق یمن کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
🔻 آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ: جو بھی یمن پر حملہ کرے گا، اسے بھرپور جواب دیا جائے گا، اور ہم اس کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
🔻 انہوں نے مزید کہا: جو بھی یمن پر جارحیت میں شریک ہوگا، وہی نقصان اٹھائے گا جو امریکہ نے اٹھایا ہے۔