اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزی

یونیفل کے کمانڈر کا بیان:
- جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کی مکمل تعیناتی کی راہ میں رکاوٹ، اسرائیلی قبضہ اور جارحانہ کارروائیاں ہیں۔
- جنگ بندی کے بعد سے اب تک:
- 2600 فضائی خلاف ورزیاں
- 60 فضائی حملے
- 1400 زمینی خلاف ورزیاں
- 750 توپ خانے کے حملے اسرائیلی فوج کی طرف سے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
- لبنانی فوج نے 120 سے زائد مقامات پر تعیناتی کی ہے اور 225 اسلحہ و گولہ بارود کے گودام دریافت کیے ہیں۔
- یہ کہنا درست نہیں کہ حزباللہ بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی اسرائیل کی طرح کرتا ہے۔
تبصرہ:
لبنان کی حکومت کی سیاسی دباؤ کے ساتھ لبنانی فوج کی سرگرمیاں حزباللہ کے خلاف جاری ہیں، جبکہ اسرائیل بیرونی مداخلت کرتے ہوئے مسلسل لبنانی مزاحمت پر حملے کر رہا ہے۔ حزباللہ، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر ابھی تک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جس پر تنقید بڑھ رہی ہے اور اگر یہ روش جاری رہی تو آنے والے مہینوں میں لبنان اور حزباللہ کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔