انصار اللہ کا تل ابیب کو تباہ کن جواب دینے کا اعلان

انصاراللہ کا تل ابیب کو تباہ کن جواب دینے کا انتباہ
🔻انصاراللہ کے ایک رہنما نے اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد، جن میں الحدیدہ شہر میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، تل ابیب کو سخت اور تباہ کن جواب کی دھمکی دی ہے۔
🔻یمن میں انصاراللہ کے رہنما اور سیاسی دفتر کے رکن، علی القحوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے بیان میں کہا: "اسرائیل کی جانب سے یمن پر بمباری کے نتائج اسرائیل کے لیے سنگین ہوں گے۔”
🔻القحوم نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی عوام کا اسرائیل پر جواب جلد آئے گا اور یہ انتہائی سخت ہوگا، نیز یہ کہ اسرائیل کی بمباری یمن کو غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتی۔