3.5 ارب ڈالر کی اسحلہ خریداری

امریکہ نے سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر کے میزائل فروخت کی منظوری دے دی
🔻امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ سعودی عرب سے قبل، سعودی عرب کو 3.5 ارب ڈالر مالیت کے میزائلوں اور دیگر فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
🔻روسیا الیوم کے مطابق، یہ منظوری ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ ٹرمپ کے اسی ماہ سعودی عرب کے دورے کے دوران 100 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ایک بڑے فوجی پیکیج کی پیشکش کی تیاری کر رہا ہے۔
🔻سعودی عرب نے ایک ہزار جدید درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایئر ٹو ایئر میزائل "AM120C8″، ان کے لیے 50 عدد گائیڈنس یونٹس، اسپیئر پارٹس، میزائل کنٹینر اور دیگر لاجسٹک سپورٹ خدمات خریدنے کی درخواست دی تھی۔
🔻اس حوالے سے، پینٹاگون کے دفاعی سیکیورٹی تعاون ایجنسی نے امریکی کانگریس کو اس ممکنہ معاہدے کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تجویز کردہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرتی ہے، اور ایک اتحادی ملک کی سیکیورٹی کو مضبوط بنا کر خطے میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔