دمشق میں فلسطینی مقاومت کا سربراہ گرفتار

IMG_20250504_103256_940.jpg

#فلسطین #شام
🔰 دمشق میں جبهہ مردمی برای آزادی فلسطین کے سیکریٹری جنرل کی گرفتاری

🔹طلال ناجی، جو کہ شام میں "جبهه مردمی برای آزادی فلسطین” کے سیکریٹری جنرل ہیں، کو دمشق میں الجولانی حکومت کی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ تحریر الشام سے وابستہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بازپرس مکمل ہونے کے بعد طلال ناجی کو رہا کر دیا گیا ہے۔

🔹قابل ذکر بات یہ ہے کہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے زوال اور ابومحمد الجولانی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد فلسطینی گروہوں کی سرگرمیوں اور موجودگی پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل "جہاد اسلامی” کے شام میں ذمہ دار انجینئر خالد خالد اور اس تحریک کی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ انجینئر یاسر الزفری کو بھی الجولانی حکومت کے عناصر نے گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے