اسرائیل کا کشتی پہ حملہ

#فلسطین #اسرائیل
🔰 ڈرون حملہ، "Conscience” کشتی پر اسرائیل کا حملہ!
🔹 ائتلاف ناوگان آزادی کا جہاز "Conscience”، جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ تھا، کو مالٹا کے ساحلی پانیوں میں بین الاقوامی پانیوں میں نامعلوم ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
🔹 یہ کشتی درجنوں بین الاقوامی کارکنوں اور رضاکاروں سے بھری ہوئی تھی جو غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے خاتمے کے لیے جا رہے تھے۔
👈 ائتلاف ناوگان آزادی کے مطابق، آج رات ۰۰:۲۳ (مالٹا وقت کے مطابق) یہ کشتی دو مرحلوں میں ڈرون حملوں کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں کشتی میں آگ لگ گئی اور اس کے دھارے میں شگاف پڑ گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ حملوں میں کشتی کے سامنے والے حصے میں موجود جنریٹر کو نشانہ بنایا گیا اور اب یہ جہاز غزہ کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔