یمن امریکہ کے لئے نیا ویتنام

IMG_20250502_042406_836.jpg

Reason چینل کی رپورٹ — یمن، امریکی بحریہ کے لیے نیا ویتنام؟

امریکی میڈیا چینل Reason نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی طیارہ بردار جہاز "ٹرومن” سے ایک ایف-18 جنگی طیارے کے گرنے کو ویتنام میں امریکہ کی شکست کے مناظر سے تشبیہ دی ہے۔

🔻رپورٹ کے مطابق یہ جنگی طیارہ انصار اللہ یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں سے بچنے کی کوشش میں ٹرومن طیارہ بردار جہاز سے فرار کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ یہ منظر ویتنام جنگ کے اختتام پر سائگون سے امریکی انخلاء کی یاد دلاتا ہے، جب امریکی طیارے سمندر میں پھینکے گئے تاکہ جہاز میں جگہ بنائی جا سکے۔

🔻یہ یمن میں امریکہ کا دوسرا تباہ شدہ جنگی طیارہ ہے۔

🔻رپورٹ نے جنوری 2024 کے ایک واقعے کا بھی حوالہ دیا ہے، جس میں دو امریکی نیوی کمانڈوز ایک مشتبہ اسمگلنگ کشتی پر سوار ہونے کی کوشش میں پھسل کر سمندر میں گر گئے اور ہلاک ہو گئے۔

یہ رپورٹ امریکہ کی خلیج عدن و بحیرہ احمر میں جاری مداخلت کو شدید چیلنجز کا سامنا ہونے کا آئینہ دار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے