وفاقی وزیر امیر مقام کی گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

n01206108-b.jpg

وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، پروٹوکول میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ امیر مقام آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے جبکہ مری پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے