لبنان پر زمینی حملے کی تیاری

الاخبار: نیتن یاہو لبنان پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے
🔻روزنامہ "الاخبار” نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت ایک بڑے زمینی فوجی حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے کیونکہ فضائی حملے ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔
🔻بعض مغربی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے واشنگٹن کے حکام کے ساتھ لبنان میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
🔻نیتن یاہو نے انہیں آگاہ کیا کہ ایک بڑی زمینی کارروائی کی ضرورت ہے، کیونکہ صرف فضائی حملے کافی نہیں، جبکہ حزبالله حالیہ جھڑپوں سے حاصل شدہ تجربے کی بنیاد پر اپنی طاقت کو دوبارہ بحال کر رہی ہے۔