عمان اور عراق کے وزراء خارجہ کی ملاقات

IMG_20250502_041814_509.jpg

ایران سے متعلق مذاکرات پر عمان اور عراق کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

🔻عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے عمان کے سرکاری دورے کے دوران اس ملک کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے وزارت خارجہ عمان میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

🔻اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمانی وزیر خارجہ نے مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال پر ایک رپورٹ پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ عمان دونوں فریقوں کے درمیان تعمیری بات چیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے