اسرائیل کا امریکہ پہ طنز

download.jpeg

یمن میں امریکی جنگی طیارے کی تباہی پر صہیونی حکومت کی طنزیہ تنقید

🔻صہیونی حکومت نے یمن میں امریکہ کی ناکامی پر طنزیہ ردعمل ظاہر کیا ہے، خاص طور پر اس واقعے کے بعد جب انصاراللہ یمن نے بحیرہ احمر میں ایک امریکی ایف-18 جنگی طیارہ مار گرایا۔

🔻عبرانی ویب سائٹ کیکار شبات نے لکھا:
"اگرچہ امریکہ فوجی لحاظ سے بظاہر برتری رکھتا ہے، لیکن انصاراللہ یمن نے اسے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ اب تک امریکہ 20 سے زائد ڈرونز کھو چکا ہے اور ایک جنگی طیارہ بھی سمندر میں گر چکا ہے۔”

🔻اسرائیلی اخبار معاریو نے بھی اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ
"اس جنگی طیارے کا گرنا امریکی فوج کے لیے باعث شرمندگی ہے۔”

یہ طنز اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حتیٰ کہ امریکہ کے قریبی اتحادی بھی اب اس کی مشرق وسطیٰ کی ناکام پالیسیوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے