یمن پہ امریکی حملے میں روسی زخمی

IMG_20250429_232657_976.jpg

یمن میں امریکی فضائی حملہ: روسی آئل ٹینکر متاثر، تین ملّاح زخمی
صنعاء – بین الاقوامی ڈیسک

یمن کے مغربی ساحلی شہر الحدیدہ کے شمال میں واقع بندر "رأس عیسیٰ” پر امریکی جنگی طیاروں کے حالیہ حملے میں ایک روسی آئل ٹینکر کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین روسی ملّاح زخمی ہو گئے۔

روسی سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور، یوگینی کودروف نے روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، "سیون پرل” (Seven Pearl) نامی روسی آئل ٹینکر یمن کو ایندھن کی ایک کھیپ پہنچانے کے لیے بندر پر لنگر انداز تھا، جب امریکی طیاروں نے بندرگاہ کو نشانہ بنایا۔ حملے کا مقصد، مبینہ طور پر، یمنی حکام کو ایندھن کی فراہمی کو روکنا تھا۔

روسی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے فوری طور پر یمن پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور یمن (انصاراللہ کے زیرِ حمایت حکومت) کے درمیان ایک غیر رسمی جنگ بندی کے تحت صنعا ایئرپورٹ اور الحدیدہ و رأس عیسیٰ بندرگاہوں کی محدود بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے