Screenshot_20250430_023907_Gallery.jpg

دیرالزور: داعش کا حملہ، 5 SDF اہلکار ہلاک
دمشق – بین الاقوامی ڈیسک

شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے مغربی مضافاتی علاقے "جزره البو حمید” میں دہشت گرد تنظیم داعش نے شامی ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ 28 اپریل کو اس وقت کیا گیا جب SDF اہلکار ایک گاڑی میں گشت پر تھے۔ حملے کے بعد مسلح حملہ آور صحرائی علاقوں کی جانب فرار ہو گئے۔

چند گھنٹے بعد داعش کے میڈیا ونگ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنی کارروائی قرار دیا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقی شام میں داعش کے دوبارہ منظم ہونے کے خطرات پر بین الاقوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے