زیارت، سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد

n01205575-b.jpg

بلوچستان کے ضلع زیارت میں سات نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ لاشیں زیارت کے علاقے چوتیر سے ملی ہیں، جنہیں فوری ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی شناخت کی جائے گی۔ دوسری جانب لاشیں ملنے کے بعد مقامی افراد نے احتجاج شروع کرتے ہوئے زیارت چوتیر شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ چوتیر ایک پرامن علاقہ ہے، جہاں کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے لیے انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت کر رہی ہے۔

دوسری جانب متعدد مقامی ڈیجیٹل خبر رساں ادارے سی ٹی ڈی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں کہ زیارت میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کا ہلاک کیا ہے۔ پولیس یا حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم متعدد خبر رساں ادارے سی ٹی ڈی ذرائع کا حوالہ دے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے