اسرائیل کا بھارت میں دفاعی نظام کا تجربہ

اسرائیل نے بھارت میں باراک-8 فضائی دفاعی نظام کا تجربہ کیا
نئی دہلی/یروشلم – بین الاقوامی ڈیسک
صہیونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارت میں جدید "باراک-8” فضائی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کی وزارت دفاع نے اس تجربے کو "کامیاب اور اہم دفاعی پیش رفت” قرار دیا ہے۔ یہ نظام اسرائیل اور بھارت کے درمیان دفاعی تعاون کے تحت مشترکہ طور پر تیار کیا گیا ہے، جسے ہوائی حملوں سے دفاع کے لیے ایک مؤثر ٹیکنالوجی سمجھا جاتا ہے۔
باراک-8 میزائل سسٹم طویل اور درمیانے فاصلے تک فضائی خطرات، جیسے جنگی طیارے، میزائل اور ڈرونز کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اس سسٹم کو "ریجنل دفاع” کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، بھارت میں اس سسٹم کی آزمائش اسرائیل کے لیے دفاعی صنعت کی توسیع اور ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اپنا اثر بڑھانے کی ایک کوشش ہے، جب کہ اسے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی نئی دوڑ کا محرک بھی قرار دیا جا رہا ہے۔