جنگ بندی کی تجاویز مسترد

صہیونی رژیم نے تمام جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کر دیا
عبرانی میڈیا "یدیعوت آحارونوت” نے ایک اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تل ابیب نے غزہ میں جنگ بندی کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے جس میں تمام اغوا شدہ فوجیوں کی واپسی شامل تھی۔
"معاریو” اخبار نے بھی ایک سیاسی ذریعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پانچ سالہ جنگ بندی کی تجویز کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے وقوع پذیر ہونے کا کوئی امکان نہیں۔