یمن میں کاروائی روکنے کے لئے امریکی کانگریس کی کوشش

IMG_20250427_095049_507.jpg

یمن میں فوجی کارروائی روکنے کے لیے امریکی کانگریس کی کوشش

🔻 امریکی کانگریس یمن میں امریکہ کی فوجی کارروائی کو روکنے کے حوالے سے غور و خوض اور رائے شماری کر رہی ہے، یہ فیصلہ سرکاری حکومتی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے۔ بعض میڈیا ذرائع کانگریس کی منظوری اور کارروائی کو کامیاب قرار دیے جانے کے امکانات کا ذکر کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ دفاع بھی اس کارروائی کے جاری رکھنے یا روکنے کا جائزہ لے رہا ہے۔

🔻 یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے مغربی ایشیا میں مزید فوجی بھیجنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی قانون کے مطابق، کسی فوجی کارروائی کو 60 دن سے زیادہ جاری رکھنے کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت، پچھلی ناکامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کارروائی کو جاری رکھنا بے سود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے