ٹرومن کا انخلاء یمن کی بڑی فتح

IMG_20250426_164851_516.jpg

عمانی سفارت کار: "زخمی” ترومن کا انخلاء یمن کی عظیم فتح ہے

مسقط: عمان کے سابق سفارت کار سمیر البحرانی نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس. ٹرومن کے بحیرہ احمر سے انخلاء کو یمن کے لیے ایک بڑی کامیابی اور امریکہ کے لیے ایک تباہ کن شکست قرار دیا ہے۔

البحرانی نے سوشل میڈیا پر لکھا:
"ٹرومن بحری جہاز شدید نقصان اٹھانے کے بعد امریکہ میں بڑی مرمت کے لیے روانہ ہو رہا ہے، اور امکان ہے کہ روانگی سے قبل بحیرہ روم میں عارضی قیام کرے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ:
"امریکہ کبھی بھی تنہا کسی جنگ میں کامیاب نہیں ہوا، بلکہ اپنی کامیابیاں ہمیشہ پیسہ خرچ کرکے اور کمزور ارادے والے عناصر کے ذریعے حاصل کی ہیں۔ جبکہ یمن نے ان تمام عناصر پر غالب آ کر امریکہ کو افراتفری کے بمباری اور معصوم عوام کے قتل عام پر مجبور کر دیا ہے۔”

البحرانی نے یمن کی اس فتح کو ایک واضح شکست قرار دیا اور کہا کہ:
"یہ کامیابی اللہ کی نصرت، یمن کے بہادر عوام اور اس کی دانا قیادت کا نتیجہ ہے۔”

یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب یمن اور امریکہ کے درمیان بحیرہ احمر میں تناؤ اور جھڑپیں عروج پر ہیں، اور انصار اللہ کی مزاحمتی کارروائیوں نے خطے میں امریکی برتری کو کھلا چیلنج دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے