انصار اللہ کے امریکہ و اسرائیل پہ حملے

IMG_20250426_161136_005.jpg

انصار اللہ اپنی طاقت سے بڑھ کر حملے کر رہے ہیں!

واشنگٹن: امریکی دفاعی ویب سائٹ War Zone نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ
"انصار اللہ یمن نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ انتہائی کم آمدنی اور دنیا کے غریب ترین علاقوں میں سے ایک میں رہتے ہوئے بھی، وہ نہ صرف جنگی میدان میں ڈھلنے اور سیکھنے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ اپنی طاقت سے کہیں زیادہ وسیع حملے کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔”

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ:
"یمنی فخر سے دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے میزائل اور ڈرونز کا بیشتر اسلحہ اندرون ملک تیار ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنی دفاعی پیداوار اور ہتھیاروں کی ترقی میں خودکفالت کا مظاہرہ کیا ہے۔”

War Zone نے ایک اعلیٰ امریکی وزارتِ دفاع (پینٹاگون) کے عہدیدار کے حوالے سے لکھا:
"اکثر اوقات ہم انصار اللہ کی کارروائیوں پر حیران ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آخر وہ یہ سب کیسے کر لیتے ہیں! ٹیکنالوجی کے لحاظ سے وہ شاید بہت جدید نہ ہوں، لیکن ہم تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بے حد تخلیقی اور اختراعی ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے