یمن میں امریکہ بےآبرو

IMG_20250425_170840_034.jpg

یمن میں انصار اللہ کا بڑا وار، امریکا کے 200 ملین ڈالر مالیت کے ڈرون تباہ

صنعا / واشنگٹن: معروف خبر رساں ایجنسی ایسوشی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق، یمن میں انصار اللہ فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران امریکا کے سات MQ-9 قسم کے جدید ڈرون طیارے مار گرائے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 200 ملین ڈالر سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

MQ-9 ریپر ڈرون، امریکی فوج کا ایک بھاری اور کثیرالمقاصد فضائی نظام ہے، جو 2001 سے اب تک عراق، افغانستان اور شام میں سینکڑوں انٹیلیجنس، نگرانی، اور ٹارگٹڈ حملوں میں استعمال ہو چکا ہے۔

یمنی مزاحمتی فورسز کی جانب سے یہ نقصان امریکا کے لیے نہ صرف تکنیکی بلکہ اسٹریٹجک اعتبار سے بھی ایک سنگین دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں امریکی موجودگی پر سوالات بڑھتے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے