نیتن یاہو کا دورہ اذربائیجان

IMG_20250425_162026_975.jpg

نیتن یاہو کا آئندہ ماہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ، علاقائی امور پر بات چیت متوقع

باکو: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق، بنیامین نیتن یاہو آئندہ ماہ مئی کے اوائل میں سرکاری دورے پر جمہوریہ آذربائیجان جائے گا۔ یہ اطلاع اسرائیلی خبررساں ویب سائٹ Ynetnews نے دی ہے، جو روزنامہ یدیعوت احرونوت سے منسلک ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس دورے کے دوران نیتن یاہو آذربائیجان کے صدر الہام علی‌اف سے ملاقات کرے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں ترکی کی شام میں فوجی موجودگی مرکزی موضوع ہو گی، جب کہ دیگر علاقائی امور پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آذربائیجان کی ممکنہ شمولیت ابراہیمی معاہدوں میں، اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع، اور وسطی ایشیا میں باکو کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دونوں، صدر الہام علی‌اف کو خطے کے ان معدودے چند رہنماؤں میں شمار کرتے ہیں جو علاقائی قوتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ایرانی اعلیٰ عہدیدار ڈاکٹر مسعود پزشکیان 28 اپریل سے آذربائیجان کے ایک ہفتے پر محیط سرکاری دورے کا آغاز کریں گے، جو خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے